ایس آر او 760 کی معطلی سے سونے کی برآمدات 50 سال کے بدترین بحران کا شکار، 15 ملین ڈالر کا خسارہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جیمز جیولری ٹریڈز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران ٹیسوری، فیڈریشن کے سینئر رہنما میاں زاہد حسین اور حبیب الرحمن نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونے کے زیورات کی برآمدات ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث 50 سال کے بدترین بحران کا شکار ہیں۔

آفاق احمد: کراچی صوبہ نہیں، جنوبی سندھ صوبہ بنائیں گے تاکہ مہاجروں کا تحفظ ہوسکے

رہنماؤں نے بتایا کہ 6 مئی 2025 کو ایس آر او 760 اچانک 60 روز کے لیے معطل کیا گیا، جو تاحال چار ماہ بعد بھی بحال نہیں ہوسکا۔ اس معطلی کے نتیجے میں ایک گرام زیورات بھی برآمد نہیں ہوسکا اور پاکستان کو 15 ملین ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر پابندی سے قبل موصولہ آرڈرز کی تکمیل کی اجازت ملنی چاہیے تھی، لیکن مارچ 2025 میں ملنے والے آرڈرز بھی روک دیے گئے۔ اس دوران غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیج کر ایڈوانس گولڈ کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور ادائیگیاں روک دی ہیں جس سے مقامی ایکسپورٹرز شدید مالی بحران میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

عمران ٹیسوری نے بتایا کہ دبئی کی کمپنی ٹی کے آر گولڈ اینڈ جیمز ٹریڈنگ ایل ایل سی نے پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ اگر ایڈوانس گولڈ واپس نہ کیا گیا تو وہ پاکستان کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردیں گے۔ کمپنی نے خط میں یہ بھی کہا کہ وہ بھارت سے ہر ماہ 30 کلو زیورات درآمد کرتی ہے جہاں انہیں کبھی ایسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ 8 بڑے پاکستانی ایکسپورٹرز کے پاس 60 ملین ڈالر مالیت کے آرڈرز موجود تھے جن کے لیے خریداروں نے 50 کلو ایڈوانس گولڈ فراہم کیا تھا، مگر ایس آر او کی معطلی کے بعد یہ آرڈرز پھنس گئے اور ایڈوانس گولڈ واپس کرنے کا راستہ بھی بند ہوگیا ہے۔

رہنماؤں نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال نہ صرف پاکستان کے ایکسپورٹرز بلکہ ملک کی عالمی ساکھ کے لیے بھی شدید نقصان دہ ہے۔ وہ مارکیٹ جو 50 برس کی محنت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی تھی، اب بھارت کے ہاتھوں میں جارہی ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ایس آر او 760 کی معطلی سے سونے کی برآمدات 50 سال کے بدترین بحران کا شکار، 15 ملین ڈالر کا خسارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!