آفاق احمد: کراچی صوبہ نہیں، جنوبی سندھ صوبہ بنائیں گے تاکہ مہاجروں کا تحفظ ہوسکے

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم اپنی زمین اور قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، اس لیے کبھی کراچی صوبے کی بات نہیں کی بلکہ ہمارا مؤقف ہمیشہ جنوبی سندھ صوبے کے قیام کا رہا ہے تاکہ کراچی سے سکھر تک شہری علاقوں میں بسنے والے مہاجروں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

نیو کراچی میں پولیس کی کارروائی، گٹکا فروش گرفتار، 50 پُڑیاں برآمد

ڈسٹرکٹ سینٹرل سے آنے والے ایک وفد سے ملاقات میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی صوبہ بنانے کی باتیں وہی لوگ کررہے ہیں جنہوں نے ماضی میں اسمبلی کے اندر جنوبی سندھ صوبے کی مخالفت کی تھی، آج وہی "طوطے کی طرح” کراچی صوبے کا نعرہ لگارہے ہیں، جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی ریفرنڈم کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ میں جئے سندھ کے علیحدگی پسندوں کو پروان چڑھاتی ہے اور سندھو دیش کی تحریک چلانے کے لیے انہیں باقاعدہ فنڈنگ بھی فراہم کرتی ہے، اسی وجہ سے اندرون سندھ کھلے عام "پاکستان مردہ باد” کے نعرے لگائے جارہے ہیں، جس کا مقتدرہ قوتوں کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔

آفاق احمد نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آبی ذخائر نہ ہونے کے باعث ہر سال لاکھوں کیوسک پانی سمندر برد کردیا جاتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ ڈیموں کی مخالفت کرنے والوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ملک کے مفاد میں جہاں جہاں ضرورت ہو وہاں چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کیے جائیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “آفاق احمد: کراچی صوبہ نہیں، جنوبی سندھ صوبہ بنائیں گے تاکہ مہاجروں کا تحفظ ہوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!