پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس، ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان قلمکاروں کو پلیٹ فارم دینے کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان رائٹرز گلڈ، جو ملک کے ادیبوں، شاعروں، محققین اور تخلیق کاروں کا سب سے قدیم اور معتبر ادبی پلیٹ فارم ہے، کئی دہائیوں سے ادب و ثقافت کے فروغ اور مصنفین کے فکری و معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز گلڈ سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت علما اجلاس، ربیع الاول پر 12 روزہ محافل اور یادگاری ٹکٹ و سکہ جاری کرنے کی تجویز

اجلاس کی صدارت گلڈ کے اعزازی سیکریٹری احمد عمر شریف نے کی جبکہ نظامت کے فرائض خازن شاہد محمود شاہد نے انجام دیے۔ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت سے ہوا، جس کے بعد ممتاز ادیب عصمت علی کھتری کو اجلاس کی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں گذشتہ کارروائی کی توثیق اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر نئی ممبر سازی، ادبی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور نوجوان قلمکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے جیسے اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ مجلس عاملہ کے اراکین ناصر شمسی، ندیم ظفر صدیقی، غزالہ خالد، ڈاکٹر مسرور پیرزادو اور شاہدہ کنول نے اپنی آراء پیش کیں اور قابلِ عمل تجاویز دیں۔

شرکاء نے اتفاق کیا کہ گلڈ کو سندھ میں مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی، فنڈ ریزنگ پر توجہ دی جائے گی اور اعلیٰ ادبی تقریبات، اشاعتی منصوبے، کتابوں پر انعامات، تحقیقی و تربیتی پروگرامز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اعادہ کیا گیا کہ پاکستان رائٹرز گلڈ اپنی روایت کے مطابق ادب اور اہلِ قلم کے وقار کو بلند رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا تاکہ قلم کی روشنی معاشرے میں علم، امن اور انصاف کا پیغام عام کر سکے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!