سی ٹی ڈی کی ایمانداری کی مثال، کورنگی سے ملنے والا سونا اور قیمتی سامان مالک کے حوالے

کراچی (کرائم رپورٹر) — کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایمانداری کی ایک شاندار مثال قائم کرتے ہوئے کورنگی نمبر 6 کے قریب سے ملنے والا سونا اور قیمتی سامان اصل مالک کے سپرد کردیا۔

گلشنِ معمار میں پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، ساتھی فرار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز کورنگی کے علاقے میں ٹیم کو ایک شاپر ملا جس میں سونے کے زیورات، چار قیمتی پتھر اور تجوری کی چابیاں موجود تھیں۔ انسپکٹر قدیر خان کی سربراہی میں اہلکار یوسف اور راجہ جنید پر مشتمل ٹیم نے سامان صرافہ بازار کے صدر شجاع کی موجودگی میں مالک کے حوالے کردیا۔

کورنگی مارکیٹ یونین نے سی ٹی ڈی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ سامان ملنے پر مالک نے بھی سی ٹی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سی ٹی ڈی کی ایمانداری کی مثال، کورنگی سے ملنے والا سونا اور قیمتی سامان مالک کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!