ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں اہم اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP کی صدارت میں اہم اجلاس ایس ایس پی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

سی ٹی ڈی کی ایمانداری کی مثال، کورنگی سے ملنے والا سونا اور قیمتی سامان مالک کے حوالے

اجلاس میں ایس پی گلبرگ، ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، تمام ایس ڈی پی اوز، معزز علماء کرام، مشائخ عظام، مختلف مسالکی تنظیموں اور انجمنوں کے عہدیداران شریک ہوئے۔ شرکاء میں یحییٰ عطاری، خالد نور، ناصر حسین، محمد سلیم قادری، صداقت اللہ، شفیع قادری، انصار بیگ، سید مسرور ہاشمی، اویس قادری، صادق قریشی، میلاد علی اعجازی، جمیل راٹھور اور یعقوب عطاری سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔

اجلاس میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور دیگر مذہبی پروگراموں کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علماء اور نمائندگان نے اپنی تجاویز پیش کیں، جن پر ایس ایس پی سینٹرل نے موقع پر ہی متعلقہ احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ربیع الاول کے دوران قیامِ امن اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس تمام وسائل بروئے کار لا کر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے گی۔

اس موقع پر علماء و مشائخ نے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!