عید سے قبل کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی: عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ بازاروں، چوراہوں، شاپنگ سینٹرز اور مالز میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز پر گداگر نظر نہ آئیں۔

گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کا ردعمل

کمشنر آفس کے مطابق گزشتہ دس روز کے دوران شہر بھر میں جاری مہم کے دوران 144 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 30 بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں 18 بھکاری گرفتار کیے گئے جن میں سے 6 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، ضلع شرقی میں 32 گداگر گرفتار ہوئے جن میں 2 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

اسی طرح ضلع کیماڑی میں 10، ضلع کورنگی میں 14، ضلع ملیر میں 24 جبکہ ضلع جنوبی میں 45 بھکاری گرفتار کیے گئے جن میں سے 5 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ ضلع غربی میں بھی ایک بھکاری کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق پیشہ ور بھکاری شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں اور عید کے قریب ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

دریں اثنا کمشنر آفس کی جانب سے پرائس کنٹرول مہم کی رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 22 ویں رمضان کے دوران 83 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4 لاکھ 96 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے 139 مقامات پر سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے خورونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے نیلامی کرائی جبکہ شہر کے 631 مقامات پر قیمتوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قیمتوں کی نگرانی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “عید سے قبل کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!