گلشنِ معمار میں پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، ساتھی فرار

کراچی (کرائم رپورٹر) — ویسٹ زون تھانہ گلشنِ معمار پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو مقابلے کے بعد بلاضرر گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات، مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے کریم شاہ روڈ کے قریب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی بلا نمبری اور تھانہ شارع نور جہاں کے علاقے سے سرقہ شدہ نکلی۔ اس واردات کا مقدمہ الزام نمبر 166/2023 بجرم دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان تھانہ شارع نور جہاں میں درج ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت توحید شاہ عرف چائنہ ولد ثناء اللہ، سمیر عرف سمی ولد نصیب الدین اور حکیم اللہ ولد حفیظ اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “گلشنِ معمار میں پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!