کے ایم سی میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے کا فیصلہ

کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے سندھ حکومت کی کفایت شعاری اور فیول بچت پالیسی کے تحت ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت کے ایم سی کے دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔

عید سے قبل کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ذرائع کے مطابق کے ایم سی کے تمام دفاتر میں فوری طور پر چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایچ آر ایم ڈپارٹمنٹ کے ایم سی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور تمام محکموں کے سربراہان کو اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام سندھ حکومت کی جانب سے توانائی کے مؤثر استعمال اور ایندھن کی بچت کے لیے جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ سرکاری اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور وسائل کا بہتر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

تاہم کے ایم سی کے ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان میں میونسپل سروسز، محکمہ صحت، فائر بریگیڈ اور سٹی وارڈنز شامل ہیں، جو شہریوں کو بلاتعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چار روزہ ورکنگ ویک کے نفاذ سے نہ صرف ایندھن کی بچت ممکن ہوگی بلکہ سرکاری اداروں میں اخراجات کو کم کرنے اور توانائی کے بہتر استعمال میں بھی مدد ملے گی۔

WhatsApp Image 2026 03 12 at 10.04.17 PM

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!