عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کی سیکیورٹی، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی زیر صدارت اجلاس، فول پروف انتظامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی زیر صدارت عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہل سنت والجماعت کے علماء کرام، جلوسوں کے منتظمین، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

سی ٹی ڈی کی ایمانداری کی مثال، کورنگی سے ملنے والا سونا اور قیمتی سامان مالک کے حوالے

اجلاس میں علماء اور منتظمین نے اپنے اپنے سیکیورٹی خدشات اور مسائل سے ایس ایس پی ایسٹ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرخ رضا نے متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ماہِ ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئر کرایا جائے، جلوسوں کی گزرگاہوں اور اونچی عمارتوں پر پولیس نفری تعینات کی جائے، جبکہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پوائنٹس کسی صورت نہ چھوڑیں۔

ایس ایس پی ایسٹ نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس 24 گھنٹے رابطے میں رہے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کی سیکیورٹی، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی زیر صدارت اجلاس، فول پروف انتظامات کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!