دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب کا خدشہ، پنجاب کے کئی اضلاع کیلئے الرٹ جاری

انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ کے بعد دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیشرفت، دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں آنیوالا سیلابی ریلا گجرات اور سیالکوٹ کے اضلاع کو متاثر کرسکتا ہے جبکہ دریائے چناب اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی سیلاب کے امکانات ہیں۔

بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے جس سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، زمینی کٹاؤ بڑھ گیا ہے اور کئی آبادیوں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے پیش نظر پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں فلیش فلڈنگ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گجرات میں 126 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گوجرانوالہ میں 75، سیالکوٹ 70، مری 58، جہلم 62 اور چکوال میں 31 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر اضلاع لاہور، ڈیرہ غازی خان، منگلا، شیخوپورہ، سرگودھا، اٹک، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ اور ساہیوال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ اسپیل 27 اگست تک جاری رہے گا۔ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ کالاباغ، چشمہ اور تونسہ پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے اور سلیمانکی پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

دریائے سندھ کے تربیلا ڈیم کو 100 فیصد اور منگلا ڈیم کو 75 فیصد تک بھر لیا گیا ہے، جبکہ بھارت کے بھاکڑا، پونگ اور تھین ڈیم بھی 85 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ تاہم، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں بارشوں کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب کا خدشہ، پنجاب کے کئی اضلاع کیلئے الرٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!