عالمی شہرت یافتہ امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں "مردِ آہن” اور جنوبی ایشیا میں ایک بااثر اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیا ہے۔
کراچی کی صورتحال کنٹرول میں ہے، اہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل: وزیر بلدیات سعید غنی
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مضبوط اعصاب، سخت فیصلے کرنے کی صلاحیت اور غیر نمایشی قیادت کی بدولت پیشہ ور سپہ سالار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان کی ملٹری ڈپلومیسی نے نیا رخ اختیار کیا ہے اور انہیں خطے میں سلامتی کا اہم ترین ستون تصور کیا جا رہا ہے۔
جریدے نے لکھا کہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے دوران عاصم منیر کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا اور ان کی شخصیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک "فطری شراکت دار” کی حیثیت رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان متوقع ملاقات جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔
اخبار نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے سرگرم ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا جس پر پاکستان نے ان کا شکریہ ادا کیا، تاہم بھارت نے ثالثی کو مسترد کر دیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات کے تناظر میں فوجی پالیسیوں میں کلیدی کردار ادا کیا اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا۔
واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کرنا ایک بڑی کامیابی تھی، جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کی۔
