کراچی (15 مارچ 2026): ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر تھانہ لیاقت آباد اور تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں عمل میں آئیں۔
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کا وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے مستقبل ساز اقدامات پر زور
تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں ندی کنارہ، گجر نالہ تین ہٹی پل کے قریب پولیس اور مسلح ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں دو ملزمان محمد حنین ولد سلیمان اور محمد حارث ولد محمد آصف زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ان کے قبضے سے دو عدد 30 بور غیر قانونی پستول، ایمونیشن، چلیدہ خول، دو موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
دوسری کارروائی تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود مین روڈ انٹر بورڈ نزد بختیاری گراؤنڈ کے قریب ہوئی، جہاں پولیس شاہین فورس اور اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس دوران ایک ملزم ابراہیم عرف رگو ولد محمد جلال زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو چھینے ہوئے ٹچ موبائل فون اور ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ سات گولیاں برآمد کی گئیں۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ مزید تفتیش کے دوران ان کے دیگر ساتھیوں اور کرمنل ریکارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
