میئر کراچی کا لیاری ندی میں پانی کی سپلائی کے منصوبے کا دورہ، چوری روکنے اور شفاف فراہمی پر زور

کراچی (15 مارچ 2026): میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ندی میں جاری پانی کی سپلائی کے کام کا جائزہ لیا اور پانی کی چوری روکنے اور شہریوں تک شفاف فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کی نگرانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام کو ہدایات دیں کہ پائپ لائنوں کی تنصیب مکمل طور پر اوپر اور کھلی سطح پر کی جائے تاکہ پانی کی سپلائی کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس مقابلے، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

میئر کراچی نے بتایا کہ ۳۳ انچ قطر کی پائپ لائنوں کے ذریعے روزانہ ۱۰ ایم جی ڈی پانی لیاری کے آخری حصے تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی فراہمی ہے اور اسے بہتر انداز میں حل کر کے شہریوں تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں زیر زمین پائپ لائنوں کی وجہ سے پانی کی چوری میں اضافہ ہوا تھا، جس کے پیش نظر نئی پائپ لائنیں اوپر اور کھلی سطح پر بچھائی جا رہی ہیں تاکہ پانی کی سپلائی کی مؤثر نگرانی کی جا سکے اور پانی چوروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ یہ منصوبہ ۳۰ جون 2026 تک مکمل کر کے لیاری کے عوام کے لیے پانی کے مسئلے کا حل یقینی بنایا جائے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی کا لیاری ندی میں پانی کی سپلائی کے منصوبے کا دورہ، چوری روکنے اور شفاف فراہمی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!