کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کلفٹن ڈویژن کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرران نے شرکت کی۔
سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور بجلی گرنے کا خدشہ
میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے جرائم پر قابو پانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی اور سخت ہدایت دی کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے اور لسٹڈ ملزمان کی گرفتاری کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے تمام ہیڈ محرران کو ہدایت دی کہ تھانوں میں نفری کی حاضری باقاعدگی سے چیک کی جائے اور تمام ریکارڈ درست اور مکمل رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی تھانوں کے اچانک دورے کریں گے اور حاضری سمیت ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت یا لاپروائی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

