سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور بجلی گرنے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے 22 اگست تک سندھ بھر میں مون سون کا طاقتور سسٹم اثر انداز ہوگا، جس کے باعث موسلا دھار بارشوں، آندھی اور بجلی گرنے کے امکانات ہیں۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی کو مفت ہیلتھ کیئر سروسز پر ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، کشمور اور نوشہروفیروز میں بارش متوقع ہے، جبکہ دادو، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، حیدر آباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی بارش برسنے کا امکان ہے۔ اسی طرح تھرپارکر میں بھی درمیانی اور تیز بارش متوقع ہے۔

کراچی میں بھی آج سے 22 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلونک سرکولیشن کے اثرات 18 اگست کی شام یا رات تک کراچی میں داخل ہوں گے، جس کے بعد ہلکی اور درمیانی بارش شروع ہوگی۔ شہر میں 20 اور 21 اگست کو گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

52 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور بجلی گرنے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!