ملیر میں شاندار عوامی اجتماع — رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق مٹو کا پاک فوج کو خراجِ تحسین، اقلیتی حقوق اور خواتین کی شمولیت پر زور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری محترمہ روما مشتاق مٹو نے ملیر میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیاد قربانی، یکجہتی اور مساوات پر ہے، اور آج کا دن ہمیں آپریشن بُنیادِ مرصوص اور معرکہ حق میں شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

کورنگی لکھنؤ ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات؛ مکینوں کا احتجاج، اتھارٹیز خاموش

انہوں نے پاک فوج، رینجرز، پولیس اور عام شہریوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ گلی کوچوں، بازاروں اور عبادت گاہوں میں امن کے لیے دی گئیں۔ دشمن کے ہر وار کو جوانمردی سے ناکام بنانے میں پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

محترمہ روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ عوامی یکجہتی، جمہوری اقدار، اقلیتی حقوق اور صوبائی خودمختاری کی جنگ لڑی ہے، اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تمام مذاہب اور برادریوں کا وطن ہے، اور قومی پرچم کا سبز رنگ اکثریت جبکہ سفید رنگ اقلیتوں کی امن و محبت کی علامت ہے۔

خواتین کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خواتین کو تعلیم، روزگار اور قیادت میں مساوی مواقع دیے بغیر ممکن نہیں۔ نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نشہ، کرپشن اور نفرت سے دور رہیں اور تعلیم، ہنر اور اخلاقیات کو اپنائیں کیونکہ یہی ان کا اصل ہتھیار ہے۔

اجتماع میں رکن سندھ اسمبلی راجہ رزاق، فاروق اعوان اور ٹاؤن چیئرمین نذیر بھٹو نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے اتحاد، عوامی خدمت اور مقامی ترقیاتی منصوبوں کو پیپلز پارٹی کی ترجیح قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے عہد کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے متحد رہیں گے، شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے، اور نوجوانوں و خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کریں گے۔ اجتماع کا اختتام ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں پر ہوا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر میں شاندار عوامی اجتماع — رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق مٹو کا پاک فوج کو خراجِ تحسین، اقلیتی حقوق اور خواتین کی شمولیت پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!