نیب نے بحریہ ٹاؤن کی تین جائیدادیں نیلام کردیں، ملک ریاض نے آپریشن بند کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد / راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی تین اہم جائیدادیں نیلام کر دی گئی ہیں، جبکہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ادارے پر حکومتی دباؤ اور کارروائیوں کے بعد ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل بے نقاب، 2 ہزار ارب کی مبینہ کرپشن، اہم شخصیات اور ادارے زد میں

نیب نیلامی کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق آج ہونے والی نیلامی میں:

  • بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II (پلاٹ نمبر D): 88 کروڑ 15 لاکھ روپے میں فروخت

  • کارپوریٹ آفس I: 87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مشروط بولی

  • رومیش مارکی اینڈ لان: 50 کروڑ 83 لاکھ روپے میں نیلام

نیب کی جانب سے رومیش مارکی کی فروخت کی رقم نیب اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ نیلامی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ممکن ہوئی، جس میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت دی گئی اور نیلامی روکنے کی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ نیلامی کا انعقاد نیب راولپنڈی آفس اور اسلام آباد کے جی سکس ون میں کیا گیا۔


ملک ریاض کی تنبیہ اور مذاکرات کی پیشکش

دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اداروں کا رویہ یہی رہا تو بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں مکمل طور پر بند کی جا سکتی ہیں۔ ان کے مطابق:

"حالیہ مہینوں میں حکومتی اداروں نے شدید دباؤ ڈالا، جس میں ہمارے سٹاف کی گرفتاریاں، گاڑیوں کی ضبطی، بینک اکاؤنٹس فریز اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں کی وجہ سے ادارے کی مالی روانی ختم ہو چکی ہے، تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں رہی، اور روزمرہ سروسز متاثر ہو چکی ہیں۔ ملک ریاض نے حکومت سے مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا:

"ہم یہ فیصلہ واپس لے سکتے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔”

52 / 100 SEO Score

One thought on “نیب نے بحریہ ٹاؤن کی تین جائیدادیں نیلام کردیں، ملک ریاض نے آپریشن بند کرنے کا عندیہ دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!