فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی تعلقات میں نئی جہت دی اکانومسٹ کا خراجِ تحسین

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے 3 اگست کو شائع ہونے والے اپنے خصوصی مضمون میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں جنوبی ایشیا میں امریکی سفارتی پالیسی میں مثبت تبدیلی کا محرک قرار دیا ہے۔
پولیس کے جوان امن کے محافظ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہی میئر کراچی

مضمون کے مطابق 18 جون کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات ایک ’’نئی سفارتی شروعات‘‘ کا نقطہ آغاز ثابت ہوئی، جس کے بعد خطے میں امریکا کے تجارتی و دفاعی رجحانات میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

دی اکانومسٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ’’مردہ معیشت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا، جب کہ پاکستان سے تجارتی معاہدے کے تحت صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، جو اسلام آباد کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ اسلحہ، انسداد دہشت گردی، اور انٹیلی جنس تعاون کی بحالی پر غور کر رہا ہے، جسے چین، مشرقِ وسطیٰ، اور جنوبی ایشیا میں امریکی پالیسی کی بڑی سمت تبدیلی قرار دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ امریکی حکام نے پاکستان کی داعش مخالف کارروائیوں کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے، اور پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات فراہم کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار اب براہِ راست فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطے میں ہیں۔

دی اکانومسٹ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ فیلڈ مارشل نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ توازن قائم رکھتے ہوئے بھارت کی جارحیت پر موثر جوابی کارروائی کی، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ مضمون میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی نئی سفارتی حکمتِ عملی عالمی سطح پر ملک کے وقار میں اضافے کا باعث بن رہی ہے اور انہیں ایک مضبوط عالمی اسٹریٹیجک رہنما کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی تعلقات میں نئی جہت دی اکانومسٹ کا خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!