پولیس کے جوان امن کے محافظ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہی میئر کراچی

یومِ شہداء پولیس 2025 کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے خصوصی پیغام میں سندھ پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے بہادر جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدانِ عمل میں کھڑے ہیں۔
یومِ شہداء پر ایس ایس یو کی خصوصی ڈاکیومنٹری شہداء کو بصری خراجِ عقیدت

میئر کراچی نے کہا کہ

"آج کراچی سمیت پورے سندھ میں جو امن قائم ہے، وہ پولیس کے شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ کراچی کے شہری سندھ پولیس پر فخر کرتے ہیں اور ان عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔”

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نہ صرف شہداء پیکیج اور مراعات میں نمایاں اضافہ کیا ہے بلکہ شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہر موقع پر کھڑی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے جوانوں کو سندھ حکومت کے تعاون سے معیاری طبی سہولیات اور قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

میئر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پولیس کے جوان امن کے محافظ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہی میئر کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!