ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن 37 ہزار ڈالر برآمد

ایف آئی اے کراچی زون کے اینٹی کرپشن سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی تعلقات میں نئی جہت دی اکانومسٹ کا خراجِ تحسین

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر گل پلازہ، ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ملزم مرسلین کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 37,000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم بغیر کسی لائسنس کے غیر قانونی طور پر کرنسی کا کاروبار کر رہا تھا، جو منی لانڈرنگ اور بلیک مارکیٹ کے ذریعے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ غیر قانونی زرِمبادلہ کے کاروبار میں ملوث کسی فرد یا گروہ کو بخشا نہیں جائے گا، اور اس قسم کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن 37 ہزار ڈالر برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!