اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غفلت کا مظاہرہ نہیں کر رہی اور حکومت اس کیس میں ہر ممکن قانونی و سفارتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے دوران کرائی۔
عوام سے گھی و کوکنگ آئل پر فی کلو 175 روپے زائد وصولی کا انکشاف، حکومت نے نوٹس لے لیا
وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حکومت اس سے قبل بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے قانونی و سفارتی معاونت فراہم کرتی رہی ہے، اور اب بھی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔
مزید برآں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نہ صرف امریکی صدر جو بائیڈن کو اس ضمن میں پہلے ہی خط لکھ چکے ہیں بلکہ انہوں نے معاملے میں پیش رفت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے مسلسل رابطے میں رہے گی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ جمع نہ کرانے پر وزیرِ اعظم سمیت وفاقی حکومت کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے تمام فریقین کو دو ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی حکم نامے میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے شدید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ "اس ہائیکورٹ پر بار بار حملے کیے گئے، جس سے نظامِ انصاف شدید متاثر ہوا، اور آج ایک اور مثال ہمارے سامنے آئی ہے۔”
ٹیکس:
