عوام سے گھی و کوکنگ آئل پر فی کلو 175 روپے زائد وصولی کا انکشاف، حکومت نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور عوام سے فی کلو 150 سے 175 روپے تک زائد وصولی کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر: پوری قوم ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے، تمام مذاہب کے پاکستانی یک جان ہیں

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی کے باوجود پاکستان میں مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مہنگائی کے مارے عوام پر مزید بوجھ پڑا ہے۔

معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ اجلاس میں زیر غور آیا، جہاں گھی و آئل انڈسٹری میں ممکنہ کارٹلائزیشن کی شکایات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (CCP) کے ذریعے گھی و کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کے خلاف تحقیقات شروع کرانے کا امکان ہے، تاکہ قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور گٹھ جوڑ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

ای سی سی اجلاس میں بتایا گیا کہ انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا، اور کئی برانڈز کی قیمتیں عالمی کمی کے باوجود مستحکم یا مزید بڑھ گئی ہیں۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار، درآمدی لاگت، اور منافع کے مارجن کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری ایکشن لینے، اور قیمتوں کو عالمی رجحان کے مطابق لانے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ریلیف براہ راست عوام تک پہنچ سکے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “عوام سے گھی و کوکنگ آئل پر فی کلو 175 روپے زائد وصولی کا انکشاف، حکومت نے نوٹس لے لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!