اجرک نمبر پلیٹ پر لسانی فضا پیدا کرنے کی مذمت، ایم پی پی کا اتحاد اور ہم آہنگی پر زور

کراچی: میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے اجرک کی نمبر پلیٹ کو بنیاد بنا کر سندھ میں لسانی تنازع کھڑا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بیڈ گورننس نے ایک طرف کراچی کو تباہ حال شہر بنا دیا ہے، دوسری جانب صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس مہاجر اور سندھی برادری میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

ملیر کینٹ میں پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایم پی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد جیسا اہم شہر بھی حکومتی غفلت کا شکار ہو چکا ہے، جبکہ لسانی سوچ اور نفرت پر مبنی بیانات کی بدولت سندھ میں ایک بار پھر فسادات جیسی فضا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ "ہم نے ہمیشہ لسانیت کو ملک کے لیے زہر قاتل قرار دیا ہے اور آج بھی کسی کو مہاجر برادری کے خلاف سازش یا تصادم کی فضا بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔”

ڈاکٹر عشرت العباد خان کے حوالے سے ایم پی پی نے کہا کہ اُن کا "ریاست پہلے، سیاست بعد میں” کا نعرہ آج بھی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، اور ہم سب کو ایک قوم بن کر پاکستان کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔

ایم پی پی کا کہنا تھا کہ اجرک کی نمبر پلیٹ کا نفاذ بیڈ گورننس کی نشانی ہے۔ اگر ثقافتی احترام مطلوب ہے تو ایسی نمبر پلیٹس مفت جاری کی جائیں اور ہر قوم، ہر ثقافت کو برابری کی بنیاد پر تسلیم کیا جائے۔

تنظیم نے کہا کہ بانیانِ پاکستان کا احترام سب پر لازم ہے، سندھی اور مہاجر دو قالب ایک جان کی مانند ہیں اور نفرت پر مبنی بیانیے کو مسترد کرتے ہیں۔

ایم پی پی نے بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نفرت انگیز اور احمقانہ بیانات سے دشمن کو پاکستان کے خلاف پراکسی وار کا موقع نہیں دیں گے۔” تنظیم کا عزم ہے کہ وہ وطن پرستی، قومی ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “اجرک نمبر پلیٹ پر لسانی فضا پیدا کرنے کی مذمت، ایم پی پی کا اتحاد اور ہم آہنگی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!