کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پاکستانی معیشت میں بہتری، عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالرحمٰن اور نعمان احمد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اور تھانہ ملیر کینٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ 5 زندہ راؤنڈز اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبر KND-2758 تھانہ سچل گوٹھ کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔