اسرائیل عالمی دہشتگرد، اقوام متحدہ سہولت کار بن چکی ہے: محمد شاداب رضا نقشبندی

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے فلسطین اور غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جلد عبرت کا نشان بنے گا، وہ ظالم ہے اور ظالم کی زندگی لمبی ضرور ہو سکتی ہے مگر انجام عبرتناک ہوتا ہے۔

اجرک نمبر پلیٹ پر لسانی فضا پیدا کرنے کی مذمت، ایم پی پی کا اتحاد اور ہم آہنگی پر زور

انہوں نے کہا کہ فلسطین و غزہ میں قحط سالی، غذائی قلت اور امداد کے منتظر نہتے عوام پر بمباری کھلی دہشتگردی اور انسانیت سوز ظلم ہے۔ اقوام متحدہ ایسے مظالم پر خاموشی اختیار کرکے اسرائیلی درندگی کی سہولت کار بن چکی ہے۔

شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ غزہ میں قطاروں میں کھڑے معصوم خاندانوں پر بمباری ظلم و بربریت کی انتہا ہے۔ اقوام متحدہ جو عالمی سطح پر انسانی حقوق کا علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، وہ فلسطین کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ انسانیت دشمنی کی علامت بن چکی ہے، جو اسرائیل کے مظالم کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں غذائی قلت پر احتجاج کیا تو ٹرمپ انتظامیہ نے 80 طلبہ کو معطل کرنے کی دھمکی دی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ میں مظلوموں کی حمایت بھی جرم بنا دی گئی ہے۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے اور عالمی عدالت انصاف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو انسانیت سوز مظالم پر فوری پھانسی دے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ غزہ کے مظلوم مسلمان پوری امت مسلمہ کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں، جبکہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کے تمام حربے آزما لیے ہیں، امدادی قافلے روک دیے گئے، بارڈرز سیل کر دیے گئے، اور انسانوں کو بھوکا مارا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے بتائیں کہ انصاف کہاں ہے اور انصاف کا قتل کب رکے گا؟

59 / 100 SEO Score

One thought on “اسرائیل عالمی دہشتگرد، اقوام متحدہ سہولت کار بن چکی ہے: محمد شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!