سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، بولان میل کی بوگی متاثر

بلوچستان کے ضلع سبی میں بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو نامعلوم شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس متاثر ہوئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب بولان میل متاثرہ ٹریک سے گزر رہی تھی، جس کے باعث بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی طرف جانے والا ٹریک بند کر دیا گیا ہے، اور کلئیرنس کا عمل جاری ہے۔ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی بولان میل کو روانہ کر دیا جائے گا۔

دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔

واقعے کے بعد مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، بولان میل کی بوگی متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!