صدر مملکت آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ننکانہ صاحب کے طالبعلم ملک فیضان رضا کی کامیابی، لاہور بورڈ میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل

صدر مملکت نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان موجود وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

صدر زرداری نے زور دیا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جسے مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر مملکت کو صدر شی جن پنگ کی جانب سے سالگرہ کی نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “صدر مملکت آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!