ڈرامے کے سیٹ پر علیزے شاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کی حقیقت سمیع خان نے بیان کر دی

اداکار سمیع خان نے حال ہی میں علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی اصل کہانی بیان کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ یہ معاملہ ڈرامہ "محبت کی آخری کہانی” کے سیٹ پر پیش آیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر الزامات اور وائرل ویڈیوز کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش پر 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار

سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور انسٹاگرام اسٹوریز میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے خلاف جان بوجھ کر منفی پروپیگنڈا کیا گیا تاکہ ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ سیٹس پر ان کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی اور پھر الزامات بھی انہی پر لگا دیے جاتے۔

علیزے شاہ نے الزام عائد کیا کہ سیٹ پر جھگڑا اداکارہ منسا ملک نے شروع کیا، جنہوں نے انہیں تھپڑ مارا، جب کہ علیزے نے صرف جوتا پھینکا۔ ان کے مطابق واقعے کے وقت سمیع خان بھی موجود تھے اور انہوں نے سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

اب 365 انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سمیع خان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ شیئر کیا گیا ہے، جس میں وہ مذکورہ واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہیں۔

سمیع خان کے مطابق وہ میک اپ روم میں فون پر بات کر رہے تھے کہ ایک گھبرائی ہوئی اداکارہ اندر آئی اور کچھ مبہم الفاظ میں کہا کہ "میں نے کر دیا جو سمجھ آیا”۔ سمیع خان نے فون پر بات جاری رکھتے ہوئے پوچھا کہ کیا ہوا، تو اسی دوران دوسری اداکارہ کمرے میں داخل ہوئیں اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، پھر ایک اداکارہ نے دوسری پر جوتا پھینکا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ جوتا پھینکنے کا ردعمل ایک تھپڑ کے جواب میں تھا، جو ایک اداکارہ نے دوسری کو مارا تھا، اور تھپڑ مارنے کی جو وجہ بتائی گئی وہ درست نہیں تھی، کیونکہ ایسی کوئی بات شوٹنگ کے دوران نہیں ہوئی تھی۔

سمیع خان نے بغیر کسی کا نام لیے واضح کیا کہ جس اداکارہ کو تھپڑ مارا گیا، اس نے پیشہ ورانہ رویہ برقرار رکھا اور شوٹنگ مکمل کی، حالانکہ وہ چاہتیں تو پروجیکٹ چھوڑ سکتی تھیں۔

یہ تنازع ایک بار پھر اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پروڈکشن ٹیم نے ان پر ایف آئی آر درج نہ کرانے کا دباؤ ڈالا، اور اگلی صبح ان کے خلاف اسکینڈل کھڑا کر دیا گیا۔

ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے واقعات کم ہی منظرِ عام پر آتے ہیں، لیکن اس معاملے نے نہ صرف پروفیشنل ازم پر سوال اٹھائے بلکہ سیٹ پر خواتین فنکاروں کے تحفظ اور ورکنگ ماحول کی نوعیت کو بھی موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!