تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش پر 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے غیر قانونی طور پر پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے 33 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد ماشکیل کے راستے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، ایف-16 حملے، میزائل جوابی کارروائی، 11 شہری ہلاک

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تعاون سے عمل میں لائی گئی، جس کے دوران گرفتار افراد سے قانونی سفری دستاویزات طلب کی گئیں، تاہم وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے، تاہم انہوں نے ضلع چاغی میں ماشکیل کے مقام سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ گرفتار افراد کے خلاف تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اور ان کے نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 22 جولائی کو بھی ایف آئی اے نے تفتان میں اسی نوعیت کی کارروائی کے دوران 20 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ہونے والے ان افراد میں بابل حسین، میاں عارف، شوپان، عبداللہ، محمد کابل، مہدی حسن الامین، ساغر حسین، نجم الحسین، حبیب الرحمٰن، انارالحق، روجب علی، صوجب علی، اسد، روبل میاں، عرفات علی، ایمن اکونڈا اور شبیر علی شامل تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش پر 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!