اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب: کشمیر، دہشتگردی اور آبی معاہدے پر شدید اعتراضات

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ مباحثے میں بھارت کے بے بنیاد الزامات پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے دوٹوک اور مدلل جواب دیتے ہوئے بھارت کی پالیسیوں کو عالمی فورم پر بے نقاب کر دیا۔

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے 25 جولائی کو اہم ملاقات، واشنگٹن میں شیڈول مکمل

سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دینے سے انکار کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارتی نمائندے نے سلامتی کونسل کے فورم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی، مگر حقائق ناقابل تردید ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بلکہ خطے کے دیگر حصوں میں بھی منظم دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

سفیر جدون نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھی توجہ دلائی، خاص طور پر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر بین الاقوامی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اندرونی رویے دنیا سے چھپے نہیں۔

انہوں نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش پاکستان کے عوام کو ان کے پانی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے، جو کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

سفیر عثمان جدون نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ الزام تراشی اور پروپیگنڈے کے بجائے خود احتسابی اپنائے اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب: کشمیر، دہشتگردی اور آبی معاہدے پر شدید اعتراضات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!