اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے 25 جولائی کو اہم ملاقات، واشنگٹن میں شیڈول مکمل

واشنگٹن: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم اور متوقع طور پر نتیجہ خیز ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی، جس پر دونوں ممالک کے حلقوں میں گہری نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

اورکزئی: سرکاری احکامات نہ ماننے پر 48 پولیس اہلکار معطل، محکمانہ کارروائی کا آغاز

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے، اور وہ خود بھی اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں جانب کے حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل پاکستان کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے اُن کی کوششوں کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ یہ درخواست وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بذاتِ خود دستخط کر کے ناروے کی نوبیل کمیٹی کو ارسال کی تھی۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں، جسے پاکستان نے سراہا تھا، جبکہ بھارت نے اسے مسترد کر کے دوطرفہ مذاکرات سے گریز کی پالیسی اپنائی۔

ادھر ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا خطے میں بالادستی کا دعویٰ خاک میں ملا، فضائی و زمینی سطح پر بھرپور جواب دیا، 6 بھارتی طیارے گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ڈپلومیسی اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان سے متعلق حالیہ متفقہ قرارداد کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی قرار دیا۔

اسحاق ڈار کے دورۂ واشنگٹن کے دوران امریکی تھنک ٹینکس، پاکستانی کمیونٹی اور غیر ملکی میڈیا سے بھی ملاقاتیں طے ہیں، جن کا مقصد پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے 25 جولائی کو اہم ملاقات، واشنگٹن میں شیڈول مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!