الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 11 نشستوں پر 145 ارکانِ اسمبلی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
ڈیگاری قتل کیس چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس بانو ستکزئی کی قبر کشائی کا حکم
الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشستوں پر حکومت نے 4 اور اپوزیشن نے 3 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر دونوں فریقوں نے 2،2 امیدوار نامزد کیے ہیں۔
حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور پیر نورالحق قادری امیدوار ہیں۔ خواتین کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
اپوزیشن کی طرف سے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد، پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عطا الحق امیدوار ہیں۔ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی (ف) کے دلاور خان امیدوار ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو 92 جبکہ اپوزیشن کو 53 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جو کہ نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے یہ انتخابات 2 اپریل 2024 کو اس بنیاد پر ملتوی کر دیے تھے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے ابھی حلف نہیں اٹھایا تھا اور اس وجہ سے الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہو سکا تھا۔
انتخابات کے دوران میڈیا کو اسمبلی کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز کو کوریج سے روک دیا گیا ہے۔ اسمبلی کے سیکیورٹی انچارج کے مطابق یہ پابندی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لگائی گئی ہے۔
