لاڑکانہ پولیس کی جوابی کارروائی، اہلکار کی شہادت کا بدلہ چند گھنٹوں میں، 3 ڈاکو ہلاک

لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس نے اپنے شہید اہلکار کی قربانی کا جواب چند گھنٹوں میں دے دیا۔ جمعہ کی شام وارث ڈنو ماچھی کے علاقے میں پولیس موبائل پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکار منیر سومرو کی شہادت کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جیکب آباد-لاڑکانہ سرحدی علاقوں پنوں بھٹی اور وسایو بھٹو میں بڑا آپریشن کیا، جس میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک اہلکار رانا سجاد زخمی ہوا۔

پنجاب چورنگی کے قریب افسوسناک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے دو بچے جاں بحق، مشتعل افراد کا ردعمل

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب اور ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری نے اسپتال میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شہادت کے واقعے کے فوراً بعد آپریشن شروع کیا گیا، جس میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ ہلاک ملزمان کا تعلق دستی گینگ سے بتایا گیا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

زخمی اہلکار رتودیرو تھانے پر تعینات تھا اور سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں رنودیرو اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں شہریوں اور پولیس اہلکاروں نے "سندھ پولیس زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ عوام نے ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری کو کندھوں پر اٹھا لیا اور ڈی آئی جی ناصر آفتاب و ایس ایس پی کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے بتایا کہ آپریشن میں ضلع بھر کی پولیس نفری نے بھرپور حصہ لیا اور علاقے میں تاحال بھاری نفری موجود ہے، تاکہ باقی مفرور عناصر کے خلاف مزید کارروائی کی جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “لاڑکانہ پولیس کی جوابی کارروائی، اہلکار کی شہادت کا بدلہ چند گھنٹوں میں، 3 ڈاکو ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!