ساؤتھ زون پولیس کا انسدادِ منشیات کیلئے شعور بیدار کرنے کی آگاہی واک

کراچی: ساؤتھ زون پولیس نے ڈی آئی جی سید اسد رضا کی سربراہی میں ڈی ایچ اے مرینا کلب کے قریب منشیات کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

پنجاب چورنگی کے قریب افسوسناک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے دو بچے جاں بحق، مشتعل افراد کا ردعمل

واک میں اٹلی اور سری لنکا کے قونصل جنرلز، معروف صحافی، ڈاکٹرز، سول سوسائٹی کے نمائندگان، شہری، اور پولیس افسران و اہلکار شریک ہوئے۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے نعرے درج تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

"منشیات کے خاتمے کے لیے صرف پولیس کارروائیاں کافی نہیں، اس مقصد کے لیے عوامی شعور اور معاشرتی مزاحمت ضروری ہے۔ نشے کی لت اکثر سگریٹ جیسے معمولی آغاز سے ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ پوری زندگی کو تباہ کر دیتی ہے۔”

ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

"منشیات کے خلاف جنگ پولیس تنہا نہیں جیت سکتی، اس کے لیے خاندان، تعلیمی ادارے اور سول سوسائٹی کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔”

تقریب کی میزبانی ڈی ایس پی کلفٹن منیشا روپیٹا نے کی، جبکہ اختتام پر شرکاء کو شرکت پر تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

ساؤتھ زون پولیس کی یہ کاوش منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے اور کمیونٹی کو یکجا کرنے کی مثبت کوشش قرار دی گئی۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!