ملک بھر میں مون سون کا طاقتور اسپیل، 13 تا 17 جولائی شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

اسلام آباد: مون سون کے ایک اور طاقتور اسپیل کے زیرِ اثر آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، جو 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نیشنل اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (این ڈی ایم اے و پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹس جاری کر دیے ہیں۔

یومِ شہدائے کشمیر: وزیراعظم کا کشمیریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین، حمایت کے عزم کا اعادہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جب کہ سندھ کے کچھ مقامات پر بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کا امکان ہے، جب کہ تربیلا، تونسہ، گڈو بیراج میں ہلکا، کالا باغ اور چشمہ میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی بیراج، اور دریا کابل پر نوشہرہ کے مقام پر ہلکی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، بلوچستان کے علاقوں جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، آواران، لسبیلہ اور قلات میں بھی فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کا خدشہ ہے۔

تربیلا ڈیم 74 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 44 فیصد تک بھر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں اور دریاؤں کے قریب رہائش پذیر افراد الرٹ رہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ شدید بارش کے دوران ندی نالوں، پلوں، یا پانی میں ڈوبی سڑکوں سے ہرگز نہ گزریں۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “ملک بھر میں مون سون کا طاقتور اسپیل، 13 تا 17 جولائی شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!