بلوچستان کے ساحل پر غیر ملکی شراب کی سب سے بڑی اسمگلنگ ناکام، 10 ہزار بوتلیں برآمد

حب: ایکسائز اینٹی نارکوٹکس اور پاکستان نیوی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی سے غیر ملکی شراب کی بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی جی ایکسائز ساؤتھ زون محمد زمان کے مطابق کارروائی کے دوران 10 ہزار بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئیں، جن کی مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تھانہ ڈاکس پولیس کی کارروائی، ویسٹ وہارف روڈ سے منشیات فروش گرفتار، 4.3 کلوگرام چرس برآمد

یہ شراب بیرونِ ملک سے سمندری راستے کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی۔ تاہم ایکسائز اور نیوی کی بروقت کارروائی نے اسمگلنگ کی اس بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ڈی جی ایکسائز محمد زمان نے میڈیا کو بتایا کہ شراب اسمگل کرنے والے عناصر ملک میں زہر اتارنا چاہتے تھے، مگر قانون کی نگاہ ان سے کہیں زیادہ تیز ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سمندری راستے سے منشیات اور شراب کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

غیر ملکی شراب ایکسائز کی تحویل میں لے لی گئی ہے اور اس حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ پس پردہ تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان کے ساحل پر غیر ملکی شراب کی سب سے بڑی اسمگلنگ ناکام، 10 ہزار بوتلیں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!