کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے ویسٹ وہارف روڈ پر دورانِ گشت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت اسداللہ ولد افسر زمان کے نام سے ہوئی ہے۔
کلاکوٹ پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس کانسٹیبل بن کر لوگوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 4350 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔ ملزم منشیات فروشوں کی مطلوب افراد کی فہرست میں سیریل نمبر 09 پر درج تھا اور اس سے قبل بھی منشیات کے مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
1۔ مقدمہ نمبر 714/2022، دفعہ 6/9-A، تھانہ ڈاکس
2۔ مقدمہ نمبر 210/2023، دفعہ 6/9-A، تھانہ ڈاکس
3۔ مقدمہ نمبر 640/2024، دفعہ 6/9-B، تھانہ ڈاکس
یہ کارروائی تھانہ ڈاکس کے ایس ایچ او انسپکٹر نند لال کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جس میں اسٹاف نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
