کراچی: گلشن اقبال بلاک 10-A میں ڈکیتی کی واردات، نوجوان چوتھی بار لٹ گیا، شہری خوفزدہ

کراچی (10 جولائی 2025) — شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گلشن اقبال کے علاقے بلاک 10-A میں تین مسلح ملزمان نے ایک نوجوان کو اس کی رہائش گاہ کے باہر اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی تین بار ڈکیتی کا نشانہ بن چکا ہے۔

سکھر کے بدنام زمانہ لینڈ گریبر راؤ شاکر کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت سے چالان چوری اور جعلسازی کا انکشاف

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ہیلمٹ پہنے اپنی موٹر سائیکل نکال رہا تھا کہ اچانک تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نمودار ہوئے۔ نوجوان نے جان بچانے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ملزمان نے اس کا پیچھا کیا۔

گلی میں شور شرابہ ہوا، مکینوں نے "چور چور” کی صدائیں بلند کیں، تاہم ڈاکو با آسانی موبائل فون اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس گشت کی کمی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم معمول بن چکا ہے، مگر پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔

شہریوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی گلشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان واقعات کا فوری نوٹس لیں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: گلشن اقبال بلاک 10-A میں ڈکیتی کی واردات، نوجوان چوتھی بار لٹ گیا، شہری خوفزدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!