10 جولائی کو خانہ کعبہ کے غسل کی روح پرور تقریب، ائمہ حرمین شریفین اور نائب امیر مکہ کی خصوصی شرکت

مکہ مکرمہ (10 جولائی 2025) — آج بروز جمعرات خانہ کعبہ کے سالانہ غسل کی روح پرور اور بابرکت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ائمہ حرمین شریفین، سعودی علما، اور نائب امیر مکہ مکرمہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

نئے قلندرز کی تلاش، سندھ میں کرکٹ ٹرائلز کا آغاز — نوجوانوں کے لیے قومی سطح پر نیا موقع

غسلِ کعبہ کی اس عظیم تقریب میں شیخ بدر الترکی، شیخ محمد برھجی، شیخ الولید الشمسان، اور شیخ عبداللہ القرافی نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کو اندر سے زمزم کے پانی، عرق گلاب، اور خاص خوشبوؤں سے دھویا گیا۔

اس دوران خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے اور اندرونی مناظر کو محدود مہمانوں کے مشاہدے کے لیے پیش کیا گیا۔ غسل کی اس تقریب میں حرمین شریفین کے ائمہ نے خصوصی دعائیں کیں اور عالم اسلام کے اتحاد و سلامتی کے لیے التجائیں کی گئیں۔

نائب امیر مکہ مکرمہ بھی اس مقدس موقع پر خانہ کعبہ کے اندر موجود رہے اور دیگر شرکائے تقریب کے ہمراہ اس روحانی لمحات کا حصہ بنے۔

خانہ کعبہ کی اندرونی صفائی اور غسل کی یہ سالانہ رسم نہ صرف دین اسلام کی عظمت کا مظہر ہے بلکہ اس سے امت مسلمہ کے دلوں میں ایک نئی روحانی تازگی پیدا ہوتی ہے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!