مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 57ویں برسی قوم کا عظیم محسنہ کو خراجِ عقیدت

تحریکِ آزادی کی عظیم رہنما، مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 57ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ فاطمہ جناح نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا، جن کی دیانت، جرات اور قربانیوں کو قوم آج بھی قدر کی نگاہ سے یاد کرتی ہے۔
شیرشاہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی منشیات فروش گرفتار 109 گرام آئس برآمد

محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1919 میں کولکتہ یونیورسٹی سے ڈینٹل سرجری کی تعلیم مکمل کی اور بمبئی میں بطور ڈینٹل سرجن خدمات انجام دینا شروع کیں۔ تاہم 1929 میں قائداعظم کی اہلیہ رتی جناح کے انتقال کے بعد وہ سیاست میں فعال ہو گئیں اور تحریکِ پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کرنے، انہیں تعلیم، سیاسی شعور اور تحریکِ آزادی کا حصہ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ قیام پاکستان کے بعد ویمنز ریلیف کمیٹی کی بنیاد رکھی، جو بعد ازاں آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (APWA) میں تبدیل ہو گئی۔

1965 کے صدارتی انتخاب میں انہوں نے فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے خلاف اپوزیشن کی متفقہ امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا، اور 1967 تک سیاست میں سرگرم رہیں۔

9 جولائی 1967 کو وہ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔ ان کا مزار قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں واقع ہے، جہاں آج بھی ہر سال ان کی برسی کے موقع پر عوام، سیاسی و سماجی رہنما اور تنظیمیں ان کی قبر پر پھول چڑھا کر عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

قوم مادرِ ملت کو ایک ایسی محب وطن، باشعور اور باوقار خاتون کے طور پر یاد کرتی ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اصولوں کا ساتھ دیا اور پاکستان کی خواتین کے لیے ایک مثالی کردار کے طور پر خود کو منوایا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 57ویں برسی قوم کا عظیم محسنہ کو خراجِ عقیدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!