ضلع کیماڑی کی تھانہ شیرشاہ پولیس نے اکبر روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بن قاسم پولیس کی بڑی کارروائی اسٹیل ملز سے تانبہ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت سراج احمد ولد رفیق احمد اور لطیف ولد داد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 109 گرام وزنی آئس برآمد کر لی ہے، جو وہ فروخت کرنے کی نیت سے اپنے قبضے میں رکھے ہوئے تھے۔
یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ انسپکٹر نفیس الرحمان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے انجام دی، جس میں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں تک بھی پہنچا جا سکے۔
