لیاری حادثہ ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو معطل شاہ میر خان کو چارج دے دیا گیا

سندھ حکومت نے لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کو معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارت کا فوجی ایڈونچر ناکام کسی بھی جارحیت کا تکلیف دہ جواب دیں گے فیلڈ مارشل عاصم منیر

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر شاہ میر خان کو نئے ڈی جی ایس بی سی اے کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کراچی میں عمارتوں کی نگرانی کے نظام میں بہتری لانا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لیاری بغدادی میں واقع ایک خستہ حال پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی تھی، جس میں چھ خاندان مقیم تھے۔ اس اندوہناک حادثے میں 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اس سانحے کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایس بی سی اے کی کارکردگی پر سوالات اُٹھے ہیں، اور ڈی جی اسحاق کھوڑو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ سابق ڈی جیز کے کردار کی بھی چھان بین ہوگی۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ کراچی میں 51 عمارتوں کو فوری طور پر انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کو 24 گھنٹوں کے اندر ان عمارتوں کے یونٹس، مکینوں، مالکان اور کرائے داروں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ گراؤ کارروائی جلد از جلد شروع کی جا سکے۔

سندھ حکومت نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ غفلت برتنے والے تمام ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، اور مستقبل میں ایس بی سی اے کے قوانین میں بھی ضروری ترامیم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری حادثہ ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو معطل شاہ میر خان کو چارج دے دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!