بن قاسم ٹاؤن میں خفیہ کارروائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

بن قاسم ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم فدا حسین ولد محمد نواز کو خفیہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔
لیاری حادثہ ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو معطل شاہ میر خان کو چارج دے دیا گیا

پولیس کے مطابق ملزم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا اور وہ طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔ کارروائی بن قاسم کے علاقے میں مخصوص اطلاع پر کی گئی۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1025 گرام چرس اور منشیات فروخت کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں مزید انکشافات اور گرفتاریوں کا امکان ہے۔

One thought on “بن قاسم ٹاؤن میں خفیہ کارروائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!