تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی اور فوجی تصادم کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 78 فلسطینی شہید، جنگ بندی پر مذاکرات آج قطر میں ہوں گے
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شب عاشور کی مجلس عزا میں شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مجلس میں موجود عزاداروں نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ رہبر اعلیٰ کی آمد کا خیرمقدم کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حملے اور اس کے جواب میں ایرانی کارروائی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ عوامی طور پر نظر نہیں آئے تھے۔
آج کی شب عاشور کی مجلس میں ان کی شرکت کو نہ صرف ایک علامتی اہمیت حاصل ہے بلکہ یہ ایران کے اندر اور باہر موجود حامیوں کے لیے ایک طاقتور پیغام بھی تصور کیا جا رہا ہے۔