آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2025، ملک بھر سے 2000 سے زائد طلبہ کی بھرپور شرکت

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر کیمپ 2025 پروگرام میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2000 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

آیت اللہ خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے

پروگرام کے دوران ملک کی نامور تعلیمی و فکری شخصیات نے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے اہم سماجی، تعلیمی اور اخلاقی موضوعات پر لیکچرز دیے۔ سیشنز کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف تعلیمی بلکہ فکری اعتبار سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔

اس سمر کیمپ میں مختلف علمی مقابلوں، جسمانی سرگرمیوں اور تفریحی دوروں کا بھی اہتمام کیا گیا، جو اس پروگرام کا نمایاں اور مقبول حصہ ثابت ہوئے۔

طلبہ نے اس سمر کیمپ کو نہایت مفید اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے ایسے تعلیمی و تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

One thought on “آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2025، ملک بھر سے 2000 سے زائد طلبہ کی بھرپور شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!