کراچی کے علاقے تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں 5 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پُرامن فضا میں اختتام پذیر ہوا، جس کے لیے پولیس اور رینجرز کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
بلدیہ رئیس گوٹھ میں گیس لیکیج دھماکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے انہیں بریفنگ دی اور جلوس کے آغاز سے اختتام تک موقع پر موجود رہے۔ جلوس کی نگرانی کے لیے رینجرز ونگ کمانڈر کرنل عاکف، ایس ایس پی ٹریفک شوکت علی کھٹیان اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
جلوس کے راستوں پر پولیس، رینجرز، ٹریفک پولیس، خواتین اہلکار، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو تعینات کیا گیا تھا، جبکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چھتوں پر بھی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
جلوس کے روٹ کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جاتی رہی۔ پولیس اہلکار مکمل الرٹ رہے اور جلوس کے ہر مرحلے پر سیکیورٹی کی صورت حال کو مانیٹر کیا گیا۔
جلوس کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے صرف کلیئرنس کے بعد عزاداروں کو داخلے کی اجازت دی گئی، جس سے امن و امان برقرار رہا۔ ایس ایس پی ملیر نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان کے تعاون کو سراہا۔
جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

