بلدیہ رئیس گوٹھ میں گیس لیکیج دھماکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں ایک گھر کے اندر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے امیدواروں کی واپسی کے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور 4 بچے شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے بعد سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ گھر کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس کی جانب سے دیگر پہلوؤں سے بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں ریسکیو ٹیموں کی معاونت کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کی حتمی تصدیق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی، تاہم گیس لیکیج کو ابتدائی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بلدیہ رئیس گوٹھ میں گیس لیکیج دھماکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!