اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد 8 ملزمان گرفتار

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
5 محرم کا مرکزی جلوس تھانہ ملیر سٹی میں پُرامن اختتام پذیر پولیس و رینجرز کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 255.020 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 16 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 8.350 کلوگرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک اور مسافر کے ٹرالی بیگ سے 520 گرام ہیروئن اور 550 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اقبال شہید ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ، اٹک کے قریب ایک ٹرک سے 14 کلوگرام چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

فیض آباد، اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

الآصف اسکوائر، سہراب گوٹھ، کراچی کے قریب ایک ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

چمن کے علاقے کلی دامن میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 226 کلوگرام مارفین برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ملک بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.41.53 PM WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.41.53 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.41.53 PM 2 WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.41.53 PM 3 WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.41.54 PM WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.41.54 PM 1

71 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد 8 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!