کراچی میں ٹریفک نظم و ضبط کے لیے انقلابی اقدامات، خصوصی عدالتیں، بھاری جرمانے اور شناختی کارڈ بلاک کی سزائیں نافذ

کراچی: سندھ پولیس نے شہر قائد میں ٹریفک کے نظام کو مؤثر بنانے اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں نہ صرف سخت قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں بلکہ خصوصی ٹریفک عدالتوں کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کا اجلاس، نئی مجلس عاملہ اور خازن کا انتخاب، سرگرمیاں تیز کرنے پر زور

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم 5 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’جرمانہ اتنا مؤثر ہونا چاہیے کہ کوئی شخص دوبارہ قانون توڑنے کا سوچے بھی نہیں۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ کابینہ ٹریفک قوانین سے متعلق ترامیم کی منظوری دے چکی ہے اور وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد یہ قوانین نافذالعمل ہو جائیں گے۔

آئی جی سندھ کے مطابق اگر کوئی شہری 21 روز کے اندر جرمانہ ادا نہ کرے تو اس کا چالان ڈبل ہو جائے گا۔ 90 دن بعد ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور 180 دن بعد نادرا کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

ٹریفک نظام میں شفافیت کے لیے شہریوں کو جرمانے کے خلاف اپیل کا حق دیا جائے گا، جس کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ ان عدالتوں میں شہریوں کو خلاف ورزی کے ثبوت، ویڈیو یا تصاویر کی صورت میں فراہم کیے جائیں گے۔

آئی جی نے مزید بتایا کہ حکومت کی منظوری کے بعد مینوئل چالان کا نظام مکمل ختم کر کے ای چالان کا نظام متعارف کروایا جائے گا، جس کے تحت خلاف ورزی کا ثبوت کوریئر کے ذریعے شہریوں کے گھروں پر بھیجا جائے گا۔

نئے قوانین کے مطابق تمام ہیوی گاڑیوں میں کیمرے اور ٹریکرز کی تنصیب لازمی قرار دی جا رہی ہے۔ اوور اسپیڈنگ کی صورت میں فوری ای چالان جاری کیا جائے گا۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت آئی ٹی ایس کیمرے، جو فیز تھری میں لگنے تھے، اب پہلے مرحلے میں مکمل طور پر فعال کیے جائیں گے تاکہ نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

آئی جی سندھ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان اقدامات سے نہ صرف ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری اور ذمہ داری کا شعور بھی پیدا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سخت اور مؤثر جرمانے ٹریفک نظم و ضبط کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ کراچی میں بھی یہی عالمی معیار اپنایا جائے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ٹریفک نظم و ضبط کے لیے انقلابی اقدامات، خصوصی عدالتیں، بھاری جرمانے اور شناختی کارڈ بلاک کی سزائیں نافذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!