ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارکردگی کا اعتراف، ایس ایس پی ذیشان صدیقی کی جانب سے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و انعامات

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کی جانب سے نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو حوصلہ افزائی کے لیے اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔

کراچی میں ٹریفک نظم و ضبط کے لیے انقلابی اقدامات، خصوصی عدالتیں، بھاری جرمانے اور شناختی کارڈ بلاک کی سزائیں نافذ

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور مضبوط انٹلیجنس نیٹ ورک کے استعمال سے A کیٹیگری کے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس شاندار کامیابی پر ایس ایس پی نے وقار قیصر اور ان کی ٹیم کو تعریفی سند CC-III اور کیش انعام سے نوازا۔

اسی طرح تھانہ بلال کالونی کے CCTV فوکل پرسن کو بھی بہترین کارکردگی پر تعریفی سند CC-III اور نقد انعام دیا گیا۔ ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے دونوں افسران اور ان کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران پولیس فورس کا فخر ہیں، جو عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف افسران کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں بلکہ دیگر اہلکاروں کو بھی بہتر کارکردگی کے لیے ترغیب دیتے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!